
بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید سختی کیلئے آرڈیننس لایا جائے گا، آرڈیننس کے تحت ڈسکوز کا گریڈ 17 کا آفیسر بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ابڑو کی صدرات میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاورکا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشل سیکرٹری پاورڈویژن کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی جبکہ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے پولیس اور ڈسکوز ملازمین پر بھی بجلی چوری میں سہولت کاری کا دعویٰ کیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری پاورڈویژن کا کہنا تھا کہ نیا آرڈیننس لا رہے ہیں جس میں ڈسکوز آفیسر کو اختیارات دیے جائیں گے۔ گریڈ 17 کے آفیسر کی درخواست پر ایف آئی آر کاٹی جا سکے گی، بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن مہم کی مدت متعین نہیں کی گئی، بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری رہے گی، مہم میں بجلی چوروں کے خاتمے تک حکومت اس پر کام کرے گی۔
ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ جاری مہم میں اب تک 24 ارب روپے کی وصولی ہوئی ہے، بجلی چوری میں ملوث کئی اہلکاروں اور افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا، تربت کو 1 ارب روپے ماہانہ کی بجلی دے رہے تھے، تربت میں وصولی 60 لاکھ روپے کی ہے، مختلف علاقوں میں اربوں کی بجلی فراہمی جبکہ ریکوری لاکھوں میں ہے۔
انھوں نے مذید کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ بجلی چوری ضلع قصور میں ہے، بجلی چوری روکنے کیلئے کل مردان میں زیرو لوڈشیڈنگ منصوبے کا افتتاح کریں گے، مردان شہر کے 17 فیڈرز پر کل سے صفر چوری اور صفر لوڈ شیڈنگ کا نظام لاگو کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News