Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان سے بھی شکست، سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم

Now Reading:

ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان سے بھی شکست، سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم
ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان سے بھی شکست

ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان سے بھی شکست

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کا 22واں میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان بھارتی شہر چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے جارحانہ کھیل پیش کرکے جیت اپنے نام کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے جس کے جواب میں افغانستان نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں پورا کرلیا۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہم زردان نے ٹیم کو 130 رنز کا پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

رحمان اللہ گرباز 53 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے جب کہ ابراہیم زادران نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

Advertisement

رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 48 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ عبداللہ شفیق نے افغانستان کے خلاف کھیلتے ہوئے فاسٹ بولر نوین الحق کو پانچویں اوور میں شاندار چھکا رسید کیا اور انہوں نے اگلے ہی اوور میں اسپنر مجیب الرحمان کو بھی چھکا لگایا۔

عبداللہ شفیق جارحانہ موڈ میں دکھائی دے رہے تھے تاہم امام الحق 17 رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے جس کے بعد کپتان بابراعظم نے عبداللہ شفیق کا ساتھ دیا اور دونوں نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

عبداللہ شفیق 58 رنز بنانے کے بعد نور احمد کو وکٹ دے بیٹھے جس کے بعد ان فارم بلے باز محمد رضوان بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 8 رنز بنانے کے بعد نور احمد کا شکار بن گئے۔ سعود شکیل بھی اپنی لمبی اننگز نہ کھیل سکے، وہ 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بابراعظم نے 92 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جس میں صرف 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

افغانستان کی جانب سے ورلڈکپ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان اسپنر نور احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، نوین الحق نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد نبی اور عظمت اللہ عمرزئی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Advertisement

آج کے میچ کے لیے پاکستان نے محمد نواز کی جگہ شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے جب کہ افغانستان نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے فضل الحق فاروقی کی جگہ نوجوان اسپنر نور احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر