
توشہ خانہ ریفرنس؛ نوازشریف کی دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور
توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکر لی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی تین درخواستوں پر سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدالت کے سامنے خود کوسرینڈرکردیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیڈرمحمد عرفان بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔
نواز شریف نے عدالت میں سرنڈر کر دیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5 #BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/yOd4ZKdPs4Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) October 24, 2023
جج محمد بشیر نے نوازشریف کو 10 لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں جمع کرانے کی ہدایت کردی جس کے بعد نوازشریف کی قانونی ٹیم نے دس لاکھ روپے مچلکے عدالت میں جمع کرا دیے۔
احتساب عدالت نےنوازشریف کے دائمی وارنٹ بھی معطل کردیے اورنوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 20 نومبرتک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران عدالت نے نوازشریف کو روسٹرم پر بلایا، جس کے بعد جج محمد بشیرنے نوازشریف کو دیکھ کرجانے کی اجازت دیدی۔ نوازشریف اوران کی قانونی ٹیم ہائی کورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔
Advertisementنواز شریف کمرہ عدالت سے روانہ
جج محمد بشیر نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دے دی
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/iXX4kFT7Lt— BOL Network (@BOLNETWORK) October 24, 2023
نوازشریف کے جاتے ہی جج محمد بشیر واپس کمرہ عدالت میں آئے اورکہا کہ ہمیں تو کہا گیا تھا کہ سب پرامن ہوگا، وکیل نوازشریف قاضی مصباح نے جواب دیا کہ کوشش کی تھی کہ پرامن ہو لیکن اس وقت وکیلوں کا بھی ہجوم تھا۔
نوازشریف کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ مستقبل میں حاضری سے استثنی دیا جائے، جس پرجج محمد بشیرنے کہا کہ فرد جرم کیلئے تو نوازشریف کو آنا ہی پڑے گا۔
نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح نے احتساب عدالت میں 3 درخواستیں دائر کی تھیں۔ توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضم شدہ پراپرٹی بحال کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں نوازشریف کا پلیڈر مقرر کیا جائے۔ عدالت میں نواز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔
اس سے قبل ذرائع کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ نے العززیہ ریفرنس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سزا معطل کر دی۔ نگران حکومت نے کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت نواز شریف کی سزا معطل کی۔
پنجاب کی نگراں کابینہ نے نواز شریف کی سزا معطل کر دی
نواز شریف کی سزا العزیزیہ ریفرنس میں معطل کی گئی
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #NawazSharif pic.twitter.com/s1bkhBRzav— BOL Network (@BOLNETWORK) October 24, 2023
نواز شریف کی سال 2019 لندن روانگی سے قبل بھی سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی گئی تھی، کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت حکومت کسی بھی مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیاررکھتی ہے۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News