آئی سی سی ورلڈکپ کیپٹنز ڈے میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم حیدر آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے احمد آباد پہنچے۔
بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے جہاں پہلا میچ دفاع چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لیند کی ٹیموں کے درمیان احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم حیدر آباد میں موجود ہے جہاں انہوں نے اپنے دونوں وارم میچز کھیلے جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا پہلا میچ نیدرلینڈ سے 6 اکتوبر کو ہوگا جب کہ قومی ٹیم دوسرا میچ بھی حیدرآباد میں ہی سری لنکا کے خلاف 10 اکتوبر کو کھیلے گی۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر ٹرافی کے ساتھ میدان میں اتریں گے جس کے بعد میگا ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔
AdvertisementHyderabad ✈️ Ahmedabad
Our captain is all set for the ICC Captains’ Day ©️#CWC23 pic.twitter.com/N6TwAGFocb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 4, 2023
افتتاحی تقریب سے قبل آج کیپٹن ڈے میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچے۔ تقریب میں افغانستان اور نیدر لینڈز کے کپتانوں کو سب سے پہلے اسٹیج پر بلایا گیا۔
جس کے بعد سری لنکا اور بنگلا دیش کے کپتانوں کو ایک ساتھ اسٹیج پر بلایا گیا۔ اسی طرح جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے کپتانوں کو ایک ساتھ اسٹیج پر بلایا گیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے روایتی حریف اور میزبان ٹیم بھارت کے کپتان روہت شرما کے ساتھ اسٹیج پر انٹری دی۔
اس موقع پر اسٹار بلے باز بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں بالکل بھی نہیں لگا کہ ہم بھارت میں ہیں، ایسا لگا کہ ہم اپنے ہی ملک میں موجود ہیں اورہمیں ایسے شاندار استقبال کی توقع نہیں تھی جب کہ میگا ایونٹ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا بھارتی ٹیم کی قیادت کرنا فخر کی بات ہے اور ورلڈکپ جیتنے کے لیے ہر وہ چیز کریں گے جو کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ماضی میں جیتنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا، ورلڈکپ آسان نہیں ہوگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
