Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے امیر ترین ملک کے بچے کرائے کے قاتل بننے لگے

Now Reading:

دنیا کے امیر ترین ملک کے بچے کرائے کے قاتل بننے لگے

یورپی یونین کو اس خبر نے پریشان کر دیا ہے کہ اس کے خطے میں موجود دنیا کے امیر ترین ملک کے بچے کرانے کے قاتل بننے لگے ہیں۔

عالمی خبر رساں اداے نے یہ خوفناک خبر سویڈن کی پولیس کے سربراہ کے حوالے سے بریک کی ہے جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بچوں کی ایک بڑی تعداد جرائم پیشہ جتھوں سے رابطہ کر رہے ہیں اور انہیں اپنی خدمات بطور کرائے کے قاتل کے پیش کر رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین افراد کی ہلاکت ہوئی، پولیس کے سربراہ نے ان واقعات کے بعد بیان دیا کہ پیشہ ور بڑی عمر کے افراد نہیں بلکہ بچے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حالیہ چند برسوں سے سویڈن میں اسلحہ اور منشیات کی غیر معمولی اسمگلنگ ہو رہی ہے اور اس غیر قانونی تجارت پر قبضے کے لیے چند گروہوں میں تصادم ہوتا رہتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عام طور پر سویڈن کے بڑے شہر پر سکون اور پر امن سمجھے جاتے ہیں اور گروہوں کے درمیان تصادم پسماندہ اور دیہاتوں تک محدود تھا، لیکن اب ان کی لڑائی بڑے شہروں تک پھیل گئی ہے۔

Advertisement

سویڈن پولیس کے سربراہ اینڈرس تھورنبرگ نے میڈیا کو بتایا کہ اب بڑے شہروں میں صورتحال خراب ہو چکی ہے، عوامی مقامات اور رہائشی گھر بھی گروہوں کے درمیان لڑائی کے دوران دھماکوں سے لرز اٹھتے ہیں۔

اینڈرس تھورنبرگ نے کہا کہ پریشان کن امر یہ ہے کہ اب کم عمر بچے جرائم پیشہ افراد کے سامنے خود کو بطور پیشہ ور قاتل کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

اینڈرس تھورنبرگ کا کہنا تھا یہ کم عمر بچے گینگ کے لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں، بعض موقع پر جرائم پیشہ افراد خود ان سے رابطہ کرتے ہیں اور رضامندی پر انہیں ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔

گروہوں کی لڑائی میں استعمال ہونے والے یہ بچے ایڈونچر کے شوق میں قتل کو کوئی بڑا جرم نہیں سمجھتے، اور گروہوں کے تصادم میں یہی بچے سب سے زیادہ نشانہ بنتے ہیں۔

سینئر پولیس افسر میٹس لنڈسٹروم کے مطابق رواں برس ماہ اگست میں 18 سال سے کم عمر 69 بچوں کو حراست میں لیا گیا جو سب کے سب کرائے کے قاتل تھے۔

سویڈن کے وزیراعظم الف کرسٹرسن نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں ان کم عمر اجرتی قاتلوں کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ ہم بہت جلد فوج کی مدد سے ان جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر دیں گے جو ہماری نوجوان نسل کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ تھما رہے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر