Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلآخر گوتم گمبھیر بھی بھارتی تماشائیوں کیخلاف پھٹ پڑے

Now Reading:

بلآخر گوتم گمبھیر بھی بھارتی تماشائیوں کیخلاف پھٹ پڑے

گوتم گمبھیر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز گوتم گمبھیر نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ متعصبانہ رویے پر بھارتی تماشائیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے بھارتی ٹی وی چینل کے پینلسٹ میں شامل سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں میگا ایونٹ کے دوران بھارتی تماشائیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے علاوہ دیگر میچوں کے دوران گراؤنڈ انتہائی کم رہا ہے جس نے مجھے حیرت میں ڈال دیا کہ کیا ہم واقعی اس کھیل سے محبت کرتے ہیں یا ہمیں صرف اپنے کھلاڑیوں کو دیکھنے کا شوق ہے۔

سابق کرکٹر نے بھارتی شائقین کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تماشائیوں نے افغانستان کے کھلاڑی نوین الحق کے ساتھ بدسلوکی کی اور مسلسل اس کے سامنے کوہلی کوہلی کے نعرے لگائے  اور بعد ازاں پاکستان کے خلاف بھارت کے میچ میں ٹاس کے موقع پر بابر اعظم سے بدسلوکی کی جب کہ محمد رضوان پر بھی غیر ضروری نعرے کسے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ ایک ایسا معاشرہ جس نے دنیا کو ’پوری دنیا ایک خاندان ہے‘ کا تصور دیا تھا، جو اس رویے سے اس قدر متضاد ہے ۔ ہماری ٹیم بھارت نے اگرچے 3 میں سے 3 میچ جیتے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا ہم نے بطور بھارتی کرکٹ ٹیم سپورٹرز کے دل بھی جیتے ہیں۔

Advertisement

سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان کی تائید کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایسا نہیں لگتا کہ یہ آئی سی سی ایونٹ ہے۔ گوتم نے کہا کہ احمد آباد میں کمنٹری کے دوران اس طرح کے متعصبانہ رویے کو دیکھ کر مجھے بالکل بھی فخر محسوس نہیں ہو رہا تھا۔

 

واضح رہے کہ 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا میچ کھیلا گیا جس میں بھارتی تماشائیوں نے ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان بابر اعظم کے خلاف آوازیں کسیں جب کہ محمد رضوان جب آؤٹ ہوکر واپس جارہے تھے تو تماشائیوں نے رضوان کو ‘جے شری رام’ کے نعرے لگاکر غصہ دلانا چاہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر