سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان پاکستانیوں کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن ہر بار انہیں ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے 22ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو تاریخی شکست دی تو ایسے میں افغانیوں سے زیادہ کچھ سابق بھارتی کھلاڑی خوش دکھائی دیے جن میں کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز جب افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تو جہاں گراؤنڈ میں موجود افغان تماشائیوں اور کھلاڑیوں کی جانب سے جشن منایا جارہا تھا، وہیں آئی سی سی کے کمنٹری پینل میں شامل سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان بھی میدان میں اتر گئے اور پاکستان کی شکست پر بھنگڑا ڈالنا شروع کردیا۔
https://twitter.com/cuterutaba/status/1716513147434021233?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1716513147434021233%7Ctwgr%5E41c423ddd227da4c94b5a0d51b3142f15b529f45%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F344882-
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان پٹھان مائیک کے ہمراہ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کے پاس پہنچتے ہیں اور ان کی جیت کے جشن میں شامل ہوکر ان کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف یہ پہلی کامیابی ہے اور آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں یہ ان کی دوسری کامیابی ہے۔ وہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بھی شکست دے چکے ہیں جب کہ مجموعی طور پر افغانستان کی ورلڈکپ میں یہ تیسری کامیابی ہے۔ افغانستان نے 2015 کے ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔
اس موقع پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے اسٹیڈیم میں افغان اسپنر راشد خان کے ہمراہ بھنگڑا کیا، ویڈیو کے کیپشن میں عرفان نے لکھا ‘میں نے اپنا کہا پورا کیا، راشد خان نے مجھ سے کہا تھا کہ ہم دوبارہ جیتیں گے، جس پر میں نے کہا تھا کہ میں دوبارہ ڈانس کروں گا’۔
Clearly a better team won today. Well done Afghanistan for stunning victory against pakistan. #AFGvsPAK
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 23, 2023
عرفان پٹھان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا، آج ایک بہترین ٹیم جیتی ہے، افغانستان کو جیت پر مبارکباد
کمنٹری پینل میں شامل عرفان پٹھان کی اس حرکت پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے انہیں پیشہ وارانہ طور پر پیش آنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ عرفان پٹھان کو بھارتی تماشائیوں کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ بدتمیزی اور نارواں سلوک کا دفاع کرنے پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
