Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمین کے تنازعے پر بھائی کو ٹریکٹر تلے روند کر مار ڈالا

Now Reading:

زمین کے تنازعے پر بھائی کو ٹریکٹر تلے روند کر مار ڈالا

یہ لرزہ خیز واردات بھارت کی ریاست راجستھان میں پیش آئی جہاں ایک سنگ دل شخص نے زمین کے ٹکڑے کے لیے بھائی کو بے دردی سے مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راجستھان کے بھرت پور کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر دو بھائیوں کے درمیان تکرار جاری تھی، جس پر دامودر نے اپنے بھائی نرپت کو ٹریکٹر تلے روند کر مار ڈالا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم دامودر نے مبینہ طور پر ٹریکٹر کو اپنے بھائی نرپت پر آٹھ بار آگے پیچھے چلایا یہاں تک کہ اس کی موت ہو گئی۔

بہادر سنگھ اور اتار سنگھ کے اہل خانہ کے درمیان بھرت پور میں زمین کے ایک ٹکڑے پر طویل عرصے سے تنازعہ تھا۔ آج صبح بہادر سنگھ کی فیملی ٹریکٹر پر بیٹھ کر متنازعہ زمین پر پہنچی جبکہ اتار سنگھ کا خاندان کچھ دیر بعد آیا۔

جلد ہی دونوں خاندانوں کے درمیان تصادم ہوا اور انہوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔ گاؤں والوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گولیوں کی آوازیں سنی ہیں۔

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ تصادم کے دوران جب اتار سنگھ کا ایک بیٹا نرپت زمین پر گر گیا، تو اس کے بھائی نے اسے ٹریکٹر سے آٹھ بار کچل دیا، یہاں تک کہ اس کی موت ہو گئی۔

دامودر کے اہل خانہ نے بھی اسے روکنے کی کوشش کی لیکن دامودر نے مبینہ طور پر رکنے سے انکار کر دیا اور اپنے بھائی کو موقع پر ہی بے رحمی سے قتل کر دیا۔

جھڑپوں میں تقریبا 10 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے چار افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، دونوں خاندانوں کے درمیان پانچ دن پہلے تصادم ہوا تھا، جب بہادر سنگھ اور اس کا چھوٹا بھائی جنک زخمی ہو گئے تھے۔ اہل خانہ نے اتار سنگھ کے بیٹے نرپت سمیت ان کی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر