آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بھارت کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں میزبان بھارت کے نوجوان اوپننگ بلے باز آسٹریلیا کے خلاف میچ سے صرف دو دن قبل ڈینگی کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں اہم ترین میچ سے محروم ہونا پڑا۔
اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ٹیم مینجمنٹ نے شبمن گل کی میڈیکل رپورٹ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں میگا ایونٹ میں بھارت کے دوسرے میچ میں بھی نہیں کھلایا جائے گا۔
یوں افغانستان کے خلاف میچ میں بھی شبمن گل کو نہ کھلائے جانے کا امکان ہے جب کہ شبمن گل ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی کا سفر نہیں کریں گے اور وہ چنئی میں ہی رہیں گے جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کرے گی۔
ذرائع کے مطابق شبمن گل پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن انہیں مزید آرام دیا جائے گا اور وہ میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی ہی رہیں گے۔
JUST IN: Shubman Gill will not travel with the India squad for their second World Cup match against Afghanistan in Delhi. He will remain in Chennai under the supervision of BCCI's medical team #INDvAFG #CWC23 pic.twitter.com/w304LnPBkT
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 9, 2023
واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ 11 اکتوبر کو دہلی میں شیڈول ہے جب کہ اپنے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
بھارت کے خلاف آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں انڈیا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور صرف 2 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ایسے میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہل نے 150 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
