Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنکاک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

Now Reading:

بنکاک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

تھالی لینڈ میں وسطی بنکاک میں مشہور شاپنگ کمپلیکس میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق تھائی لینڈ کی پولیس کا کہنا ہے دارالحکومت بنکاک کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک نوعمر مشتبہ مسلح شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

مشہور شاپنگ کمپلیکس میں فائرنگ کی آوازسنے کے بعد لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے تفتیشی محکمے نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ ایک 14 سالہ مشتبہ مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور سیام پیراگون مال میں ہونے والے واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ایمرجنسی سروسز نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ایک پولیس افسر فرش پر لیٹے ہوئے ایک شخص کو پکڑ رہا ہے اور اسے ہتھکڑیاں لگا رہا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل سی آئی بی نے اپنے فیس بک پیج پر ایک شخص کی تصویر پوسٹ کی تھی جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بندوق بردار تھا، جس نے خاکی کارگو پتلون اور بیس بال ٹوپی پہنرکھی تھی۔

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ ویڈیوز میں افراتفری کے مناظر دکھائے گئے، بچوں سمیت لوگ مال کے دروازوں سے باہر بھاگ رہے تھے جبکہ سیکیورٹی گارڈز نے انہیں باہر نکالا۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے لوگ ایک ریستوراں کے اندر ایک اندھیرے کمرے میں چھپے ہوئے تھے جبکہ موسلا دھار بارش میں مال کے باہر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

چینی سیاح لیو شیئنگ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا اور کہا کہ کسی نے فائرنگ کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے گولیوں کی آوازیں سنی اور الارم بجنے کی آواز سنی اور مال کی لائٹس بند ہو گئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر