Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا یوکرینی شہر پر میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک

Now Reading:

روس کا یوکرینی شہر پر میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک

یوکرین کا کہنا ہے کہ خارکیف پر روس نے میزائلوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یوکرین کے جنگ زدہ شمال مشرقی شہر خرکیف میں ایک ڈاک تقسیم مرکز پر روسی میزائل حملے میں چھ افراد ہلاک اور کم از کم 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی میزائلوں نے نووا پوشٹا مرکز کو نشانہ بنایا۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کی کھڑکیاں پھٹی ہوئی ہیں اور تعمیراتی سامان بکھرا ہوا ہے اور اس کے سامنے یوکرینی زبان میں نووا پوشتا لکھا ہوا ہے جس کے معنی سرخ ٹرک کے ہیں۔

خارکیف کے وسیع تر علاقے کے گورنر اولیہ سینی ہوبوف نے کہا کہ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Advertisement

گورنر سینی ہوبوف نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد ڈاک مرکز کے ملازمین تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین کے پاس پناہ گاہ کی طرف بھاگنے کا وقت نہیں تھا کیونکہ سائرن میزائل ٹکرانے سے چند سیکنڈ پہلے ہی بجا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارہ آزادانہ طور پر روسی حملے کی تصدیق نہیں کر سکا جبکہ روس کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

دونوں فریق فروری 2022 میں روس کی جانب سے اپنے ہمسایہ ملک کے خلاف شروع کی گئی جنگ میں شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کا دوسرا سب سے بڑا شہر خارکیف روس کے مکمل حملے کے ابتدائی دنوں میں ہی تباہ ہو گیا تھا، روس کی جانب سے مسلسل حملے کے بعد خارکیف سے بڑی تعداد میں شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر