
یکم نومبر سے غیرقانونی غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا، حارث نواز
نگراں وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ یکم نومبرسے ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو بے دخل کیا جائے گا۔
نگراں وزیرداخلہ سندھ بریگیڈیئر(ر) حارث نوازنے کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی پٹرول فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کررہےہیں، بلوچستان کے بارڈرز کو سیل کیا ہے۔
نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نوازنے کہا کہ شہربھر میں منشیات فروشوں کو پکڑا جارہا ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلا ئی خطرناک ہے۔
نگراں صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت نےغیرقانونی غیرملکیوں کوواپسی کاحکم دیاتھا، 31اکتوبر کو غیر قانونی غیر ملکیوں کو جانے کا موقع دیا ہے، یکم نومبر سے غیرقانونی غیرملکیوں کو بے دخل کیاجائےگا۔
حارث نوازنے مذید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی غیرقانونی طورپررہنے کی اجازت نہیں ہے۔
کراچی پریس کلب میں نگراں وزیرقانون و مذہبی اموراور انسانی حقوق عمرسومرو بھی نگراں صوبائی وزیرداخلہ بریگیڈیئر(ر) حارث نوازکے ہمراہ نیوزکانفرنس کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News