Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسافر طیارے کو حادثے کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے پائلٹ پر فرد جرم عائد

Now Reading:

مسافر طیارے کو حادثے کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے پائلٹ پر فرد جرم عائد

الاسکا ایئر لائنز کے مسافر طیارے کو حادثے کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے پائلٹ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک آف ڈیوٹی پائلٹ پر قتل کی کوشش کے 83 الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس نے اتوار کی رات ایک پرواز کے دوران مبینہ طور پر ایک مسافر طیارے کو حادثے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

ایئر لائن کے بیان کے مطابق مشتبہ شخص الاسکا ایئر لائنز کی پرواز کے کاک پٹ میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری دستاویزات میں مشتبہ شخص کا نام 44 سالہ جوزف ڈیوڈ ایمرسن بتایا گیا ہے۔

یہ طیارہ واشنگٹن کے شہر ایورٹ سے کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو جا رہا تھا جس میں 80 مسافر سوار تھے۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کا رخ پورٹ لینڈ، اوریگون کی جانب موڑ دیا گیا اور مشتبہ شخص کو بغیر کسی حادثے کے قابو کر لیا گیا۔

الاسکا ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آف ڈیوٹی پائلٹ فلائٹ ڈیک جمپ سیٹ پر سفر کر رہا تھا جب اس نے انجنوں کے آپریشن میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کی۔

الاسکا ایئرلائنز کی پرواز 2059 کے عملے کے ارکان نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو اس واقعے کی اطلاع دی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کمیونیکیشن کی ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ‘ہم نے ایک شخص کو قابو کیا ہے جس نے کاک پٹ سے انجن بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

ہورائزن ایئر کی جانب سے چلائی جانے والی اس پرواز کو مقامی وقت کے مطابق 17 بجکر 25 منٹ پر اڑان بھرنی تھی اور 19 بج کر 30 منٹ پر سان فرانسسکو پہنچنا تھا۔

تاہم ، پرواز کو پورٹ لینڈ کی طرف موڑ دیا گیا اور آخر کار 19:18 پر وہاں سے اپنی مطلوبہ منزل کے لئے اڑان بھری۔

Advertisement

الاسکا ایئرلائنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے سان فرانسسکو روانہ کیا گیا۔

الاسکا ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات پورٹ آف پورٹ لینڈ پولیس ڈپارٹمنٹ اور ایف بی آئی کر رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر