ناظم آبادبلاک 3میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کراچی کے علاقے ناظم آباد بلاک تین میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے بلڈر عمارت میں مزید تعمیرات سے روک دیا۔
جسٹس عقیل احمد عباسی نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں مسلمانوں اور خاص کر پاکستانیوں کا کیا مزاج بن گیا ہے، تھوڑا سا موقع مل جائے تو کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
عدالت نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایس بی سی اے نے جب گراونڈ پلس تھری فلو تعمیر کرنے کی اجازت دی تو پانچ منزلہ عمارت کیسے کھڑی کردی؟
نعمان جمالی وکیل بلڈر نے عدالت کو بتایا کہ ایس بی سی اے اضافی فلور کا جرمانہ عائد کرکے ریگولر کرسکتا ہے، جس پرعدالت نے بلڈر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ منزلہ عمارت بنالی اور اب معصوم بن کرعدالت آگئے۔
وکیل بلڈر نے کہا کہ ایس بی سی اے نے 24 گھنٹے میں تعمیرات مسمار کرنے کا نوٹس بھیجا ہے جس پرجسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ آپ بغیر اجازت کیسے تعمیرات کیے جارہے ہیں۔
عدالت نے بلڈرکو حکم دیا کہ مزید تعمیرات فورا روک دیں، غیر قانونی تعمیرات روکیں گے تو عدالت ریلیف دے گی جس کے بعد بلڈر کے وکیل نے مزید تعمیرات روکنے کی یقین دہانی کرآئی اورعدالت نے ایس بی سی کو تعمیرات فوری مسمار کرنے روک دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 نومبر کو جواب بھی طلب کرلیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
