Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’حیرانی ہےکہ ضمانت قبل ازگرفتاری میں سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کون کرتا ہے؟‘‘

Now Reading:

’’حیرانی ہےکہ ضمانت قبل ازگرفتاری میں سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کون کرتا ہے؟‘‘
سپریم کورٹ

ججز رولز کو فالو نہیں کرینگے تو کون کریگا؟ چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حیرانی ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری میں سماعت ملتوی کرنےکی استدعا کون کرتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا آپ اپنے مؤکل کے دشمن تو نہیں، آپ ضمانت قبل از گرفتاری کا کیس لڑرہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جوبات پوچھ رہے ہیں وہ آپ بتا نہیں رہے، ہم کیس چلانا چاہتے ہیں، آپ کیس چلا نہیں رہے، عدالت کا وقت قیمتی ہے، ہم خود ہی پڑھ لیتے ہیں۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ ایف آٸی آر میں درخواستگزارکیخلاف مشینری چوری کرنے کا الزام ہے جس پر وکیل چوہدری آصف نے عدالت کو بتایا کہ درخواستگزارنے صرف بلڈنگ کرائے پر لی جہاں کوٸی مشنیری نہیں تھی۔

چیف جسٹس پاکستان نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حیرانی ہے کہ ضمانت قبل از گرفتاری میں سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کون کرتا ہے؟ آپ نے ہر ممکن کوشش کی کہ درخواست مسترد ہو جائے، آپ کی کوشش کے باوجود عدالت درخواستگزارکو ریلیف دے رہی ہے۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے درخواست گزارمحمد ساجد ہجویری کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظورکرتے ہوئے درخواست گزارکو دو لاکھ کے شیورٹی بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کردی اورکیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر