 
                                                                              سابق چیئرمین پی سی بی اور نامور کمنٹیٹر رمیز راجا نے ورلڈکپ میں پاکستانی بولرز سے اپنی توقعات کا اظہار کردیا۔
حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے اپنے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز نیدرلینڈ کے خلاف کیا جہاں پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے باز ناکام دکھائی دیے۔ ایسے میں مڈل آرڈر میں محمد رضوان اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان 186 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔
دونوں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق کے بعد کپتان بابراعظم بھی ناکام رہے اور افتخار احمد بھی کچھ نہ کرسکے۔ ایک موقع پر پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑی 34 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے لیکن اس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 120 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
سوشل میڈیا پر رمیز راجا کی خاتون کمنٹیٹر زینب عباس کے ساتھ میچ سے متعلق گفتگو وائرل ہورہی ہے جس میں زینب عباس کہتی ہیں کہ پاکستان مشکل میں نظر آ رہا ہے اور وہ رمیز راجا سے پوچھتی ہیں کہ آپ پاکستانی ٹیم سے کن دو چیزوں کی توقع کر رہے ہیں۔
زینب عباس کے سوال پر زمیر راجا کہتے ہیں کہ میں توقع کر رہا ہوں کہ پاکستان یہ میچ جیتے، یہ ایک مشکل وکٹ ہے، دوسرا یہ کہ حیدرآباد کی وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار ہے لیکن میں توقع کر رہا ہوں کہ پاکستانی پیسر 5 وکٹیں لے، میں توقع کر رہا ہوں کہ حارث رؤف مخالف ٹیم کو کچل دے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 