Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، غیر قانونی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں افراد گرفتار

Now Reading:

سعودی عرب، غیر قانونی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں افراد گرفتار

سعودی عرب نے مملکت میں غیر قانونی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے اور ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے ایک ہفتے کے دوران رہائشی، کام اور سرحدی سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 17 ہزار 260 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق، رہائشی قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 10،819 افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 4،090 کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوششوں اور مزید 2،351 افراد کو مزدوری سے متعلق امور پر گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 703 افراد میں سے 62 فیصد ایتھوپیا، 37 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔

مزید 23 افراد پڑوسی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے، جبکہ 24  سعودی شہریوں کو خلاف ورزی کرنے والوں کی نقل و حمل اور پناہ دینے میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

اب تک سعودی حکام نے 42 ہزار 495 مجرموں کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے متعلقہ سفارتی مشنز میں منتقل کیا جبکہ 2 ہزار 199 افراد کو سفری تحفظات پورے کرنے کے لیے منتقل کیا گیا اور 9 ہزار 239 افراد کو ملک بدر کیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص مملکت میں نقل و حمل اور پناہ فراہم کرنے سمیت غیر قانونی داخلے میں سہولت فراہم کرتا پایا گیا تو اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید، 10 لاکھ ریال (260،000 ڈالر) تک جرمانے یا گاڑیوں اور املاک کو ضبط کرنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی حکومت نے مکہ مکرمہ اور ریاض کے علاقوں میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 ٹول فری نمبر جاری کر دیئے ہیں جس پر غیر قانونی افراد کے خلاف اطلاع دی جا سکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر