تمنا بھاٹیہ سوشل میڈیا پر منفی ردعمل کا شکار
بالی وڈ کی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے سوشل میڈیا سے ہونے والے منفی اثرات پر کھل کر بات کر لی ہے۔
اداکارہ تمنا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے انہیں اکثر منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اداکارہ ہونے کی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی بہت سی معلومات مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر شیئر کی گئی معلومات خواہ وہ فوٹو شوٹ کے حوالے سے ہو یا پھر کسی پروجیکٹ کے حوالے سے ہو صارفین کو پسند آئے۔
یہ ہی وجہ ہے کہ متعدد بار انہیں منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔
تاہم اداکارہ ہونے کی وجہ سے زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہو گئی ہے اس ہی وجہ سے جس کو جو کہنا ہوتا ہے بنا سوچے کہہ دیتا ہے۔
تمنا نے کہا کہ لوگوں کو دوسرے کی زندگیوں پر منفی رد عمل دینے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ آپ کے جملے دوسروں کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ صارفین کے منفی ردعمل کی وجہ سے بہت مشکل وقت سے گزرنا پڑ جاتا ہے۔
لہذا اب مجھ میں اتنا حوصلہ آ گیا ہے کہ میں ہر بات برداشت کر لوں کیونکہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہتے اور کیا سوچتے ہیں۔
انٹرویو کے اختتام میں اداکارہ نے کہا کہ دنیا آپ کے ماضی کو نہیں جانتی کوئی یہ نہیں جانتا کہ آپ نے کن مشکلوں سے گزرنے کے بعد کامیابی حاصل کی ہے لہذا لوگوں کے جملوں کو ذہن پر سوار کرنا چھوڑ دیں۔
واضح رہے تمنا بھاٹیہ ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
تمنا کو آخری بار تامل اداکار رجنی کانت کے ساتھ فلم جیلر میں دیکھا گیا ہے اور ان کے آنے والی فلموں میں فلم باندرا، فلم ارمنائی 4 اور بالی وڈ کی فلم ویدا شامل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
