 
                                                      غیرقانونی تارکینِ وطن کی فہرستیں تیارکرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کے لیے حکومتی اقدامات پرغیرقانونی تارکین وطن کی فہرستیں تیار کرنے کےلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
پولیس کے مطابق کمیٹی میں پولیس، اسپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، ۔سی ٹی ڈی، لوکل گورنمنٹ اور ریونیوڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین شامل ہونگے۔ کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئےضلعی لیول پر ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنر جبکہ ریجنل لیول پر آرپی اوز اورکمشنر نگرانی کریں گے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹیاں لاہورمیں ڈویژنل لیول پر جبکہ دیگراضلاع میں سرکل لیول پر ڈیٹا اکٹھا کریں گی۔ کمیٹی ممبران تمام قانونی وغیر قانونی تارکین وطن کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کےلیے پولیس سمیت دیگر محکموں ریکارڈ استعمال کریں گے۔ کمیٹیاں تارکین وطن کا ڈیٹا 3 کیٹگریزمیں جمع کرکے محکمہ داخلہ کو بھجوائیں گی۔
پولیس کے مطابق لاہورسے ملحقہ آبادی کو چیک کیا گیا، 16ہزارسے زائد غیرقانونی تارکین وطن کا ڈیٹا سامنے آیا۔۔ کمیٹیاں 3کیٹگریز میں ڈیٹا اکٹھا کررہی ہیں جس میں غیرقانونی، عارضی رہائشی کارڈ و ویزہ اور ریگولر ویزہ ہولڈر شامل ہیں۔ 1977سے پہلے جو غیرملکی جائیداد خریدی ہے وہ ضبط نہیں کی جائے گی۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تارکین وطن کے جوبچے پاکستان میں پیدا ہوئے اور یہاں ہی سیٹل ہوگئے اس حوالے سے حکومت کو وضاحت کا مراسلہ بھی بھجوایا گیا۔ غیرقانونی تارکین وطن کی جعلی کوائف پر خریدی پراپرٹی ضبط کی جائے گی اور مقدمات درج ہونگے۔ غیر قانونی تارکین وطن کو گھر و دوکانیں کرایہ دینے والے شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔ 30 اکتوبرتک ملک نہ چھوڑنے والےغیرقانونی تارکین وطن کےخلاف بھر پورکارروائیاں کی جائیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 