ورلڈکپ 2023 کے سب سے بڑے معرکے سے قبل بھارتی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ان کا اہم کھلاڑی اسپتال میں داخل ہوگیا۔
بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ میں میزبان بھارت کے نوجوان اوپننگ بلے باز شبمن گل آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ سے صرف دو دن قبل ڈینگی کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں اہم ترین میچ سے محروم ہونا پڑا۔
بعد ازاں ٹیم مینجمنٹ نے شبمن گل کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں میگا ایونٹ میں افغانستان کے خلاف بھارت کے دوسرے میچ میں بھی نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا اور نوجوان بلے باز نے آسٹریلیا کے میچ کے بعد ٹیم کے ہمراہ چنئی سے دہلی کا سفر بھی نہیں کیا بلکہ وہ چنئی میں ہی موجود ہیں جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔
اب خبر سامنے آئی ہے کہ بھارت کے ان فارم اوپننگ بلے باز شبمن گل کی ورلڈ کپ میں 14 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے کیوں کہ ڈینگی بخار میں مبتلا شبمن گل کو اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شبمن گل کے پلیٹیلیٹس مسلسل کم ہورہے تھے جس کے بعد احتیاطی طور پر انہیں چنئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل مسلسل شبمن گل کی نگرانی کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شبمن گل پاکستان کے خلاف میچ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں تاہم اگر وہ 14 اکتوبر سے قبل مکمل فٹ ہوگئے تو چنئی سے ڈائریکٹ احمدآباد جائیں گے، جہاں بھارتی ٹیم پہلے سے ہی موجود ہوگی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
