توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات کیساتھ سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دستاویزات ترتیب کیساتھ نہیں لگائیں ،اس لئے اعتراض لگا۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ آپ دستاویزات کو ترتیب میں لگا کر دوبارہ دے دیں۔
وکیل علی بخاری نے عدالت سے کہا کہ ہماری درخواست ہنگامی نوعیت کی ہے نوٹس جاری کرنے کی استدعا ہے جس پراسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ دستاویزات ترتیب دے دیں پھر اس پر نوٹس جاری کر دیتے ہیں۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
