
پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا، نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اس دورے میں صوبہ بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے منعقد ہونے والے بلوچستان ایپکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم اس موقع پر بلوچستان کی نگران صوبائی قیادت سے ملاقات بھی کرینگے۔
دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے افغانستان کے شہر ہرات میں زلزلہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیر اعظم انوار الحق نے کہا کہ افغانستان کے شہر ہرات میں تباہ کن زلزلے پر بہت دکھ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں افغان عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، این ڈی ایم اے کو متاثرین ہرات کے لئے امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے، متاثرین کے لئے خیمے کمبل اور فلیڈ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ بھیجنے کی ہداہت کی ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افغان حکومت نے میڈیکل ٹیم اور امدادی سامان بھجوانے کی درخواست کی تھی، اور ان کی اس ہی درخواست کی بنا پر ہم امدادی سامان بھیج رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بادغیس اور فرح صوبے میں بھی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News