
لاہور ٹریفک پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی
لاہور ٹریفک پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور شرکاء کو جلسے کی آگاہی کیلئے ایڈوائزری پلان جاری کر دیا ہے۔
ایڈوائزری پلان کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں، گریٹراقبال پارک کے گردونواح میں ٹریفک کا پہیہ رواں رکھنے کے لئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 1800 سے زائد وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔
شرکاء جلسہ کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے 16 مخصوص پارکنگ پوائنٹس مختص کیے گئے ہیں، بڑی گاڑیوں پر آنے والے شرکاء کے لئے 03 ڈراپ لین مختص کی گئی ہیں۔
لاہور پولیس نے ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کے لئے ہمہ وقت راستہ کلئیر رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے شرکاء جلسہ سے ٹریفک پولیس سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج دبئی سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوپہر ایک بجے لینڈ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں نواز شریف اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے، لاہورمیں نواز شریف کے استقبال کیلئے 2 پلان تیار کر لیے گئے ہیں.
پلان اے کے مطابق خصوصی طیارہ شام 5 بجے لاہورایئر پورٹ لینڈ کرے گا۔ لاہورایئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر نواز شریف جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پلان بی کے مطابق نواز شریف اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ لینڈ کریں گے۔
نوازشریف کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، نوازشریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کریں گے اور معاشی بحالی کا پلان دیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News