Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں بے بس ہوں، باکسر عامر خان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار افسوس

Now Reading:

میں بے بس ہوں، باکسر عامر خان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار افسوس

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری بربریت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بے بس ہوں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لکھا ’’اسرائیل کی فلسطین پر جاری بربریت اور غزہ پر حملوں کو روکنے کے لیے کیوں کچھ نہیں کیا جا رہا، جس میں بچے اور خواتین بھی جاں بحق ہورہے ہیں۔

عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ رات غزہ میں ایک اسپتال پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں علاج کے لیے موجود معصوم بچوں سمیت دیگر افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ سب کی نظروں کے سامنے نسل کشی کی جارہی ہے لیکن اس پر کوئی بولنے کے لیے تیار نہیں ہے، عالمی رہنماؤں کو نہ صرف غزہ کے لیے آواز اٹھانی چاہیے بلکہ اسے روکنے کے لیے بھرپور ایکشن  لینا چاہیے۔

برطانوی نژاد باکسر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روز صبح اٹھ کر یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد میرا دل ٹوٹ جاتا ہے لیکن میں کیا کروں، میں بے بس ہوں۔

یہ بھی پڑھیں؛ غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری، 500 سے زائد فلسطینی شہید

عامر خان نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اپنی زندگی میں جنگی جرائم دیکھوں گا اور دنیا اس پر خاموش تماشائی بنی رہے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو جوابدہ قرار دینا چاہیے اور اسے یہ مظالم کرنے سے روکنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو  نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں علاج کے لیے موجود بچوں سمیت 500 سے زائد افرد جاں بحق ہوگئے اور اس حملے کے نتیجے میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں ڈاکٹرز سمیت اسپتال کا عملہ بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر