Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ، سمندری طوفان ’سیاران‘ نے تباہی مچا دی، متعدد کاؤنٹیز بجلی سے محروم

Now Reading:

برطانیہ، سمندری طوفان ’سیاران‘ نے تباہی مچا دی، متعدد کاؤنٹیز بجلی سے محروم

برطانیہ میں سمندری طوفان ’سیاران‘ نے تباہی مچا دی ہے اور ملک کی متعدد کاؤنٹیز میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سمندری طوفان سیاران نے برطانیہ کے ڈیون اور کورن وال، سسیکس، سرے اور چینل جزائر میں 10 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی سے محروم کردیا ہے۔

برطانیہ کے سب سے زیادہ متاثرہ جنوبی انگلینڈ میں 300 سے زائد اسکول بند ہیں جن میں سے زیادہ تر ڈیون میں ہیں۔

جرسی میں 102 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی سے گھروں کو نقصان پہنچنے کے بعد درجنوں افراد کو رات بھر ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا۔

طوفان میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث متعدد عمارتوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں، ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں اور کچھ ٹرین لائنیں مکمل طور پر رک گئی ہیں۔

Advertisement

سمندری طوفان ’سیاران‘ کے اثرات فرانس میں بھی دیکھے گئے جہاں تیز ہوا سے گرے ہوئے درخت کی ٹکر سے ایک لاری ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے جبکہ 12 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

ڈوور کی بندرگاہ نے پہلے ہی تمام بحری جہازوں سمندر میں جانے سے روک دیا تھا، جس کی وجہ سے لاریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں – اب اسے شپنگ کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے لیکن مسافر کشتیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے کچھ حصوں میں خطرناک موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے جو جان و مال کے لیے ممکنہ خطرے کی نشاندہی کرتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ
افغانستان: غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کے لیے انٹرنیٹ بند کردیا گیا، کاروبار زندگی مفلوج
اسرائیل کی جانب سے شام کو نیا مجوزہ سیکیورٹی معاہدہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر