Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی وزیر دفاع کی حماس کو ہتھیار ڈالنے یا مرنے کے لیے تیار ہونے کی دھمکی

Now Reading:

اسرائیلی وزیر دفاع کی حماس کو ہتھیار ڈالنے یا مرنے کے لیے تیار ہونے کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر دفاع یوواگیلنٹ نے حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے یا پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی کے وزیر دفاع یوواگیلنٹ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں یا تو وہ غیر مشروط ہتھیار ڈال دے یا پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائے۔

غزہ سے موصول ہونے رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے سفاکانہ اور وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ اپنے ملک کی بربریت کے باوجود بڑی ڈھٹائی کے ساتھ غزہ میں حملے جاری رکھنے کا اعادہ کر رہے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ حماس کو صفحہ ہستی سے مٹا کر دم لیں گے.

اسرائیلی وزیر دفاع اپنے وزیر اعظم کی زبان بول رہے ہیں جنہوں نے 7 اکتوبر کو غزہ پر بمباری شروع کرتے ہوئے کہے تھے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کو ختم کرنے پہلے جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

ہر روز غزہ پر آسمان سے بموں کی برسات ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود حماس کے جانباز اسرائیلیوں کے سامنے سینہ سپر کئے کھڑے ہیں۔

اسرائیل کی بری فوج کے ٹینکوں نے جب غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو حماس کے جانباز ان پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے، حماس کے جانبازوں نے نہ صرف ٹینکوں کو واپس جانے پر مجبور کیا بلکہ 15 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 9 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 22 ہزار کو تجاوز کر چکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر