Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی دہلی کی فضا کو اسموگ سے بچانے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ

Now Reading:

نئی دہلی کی فضا کو اسموگ سے بچانے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ
ایئر کوالٹی

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نےآج کا ائیرکوالٹی انڈیکس جاری کردیا

بھارت نے نئی دہلی کی فضا کو اسموگ سے بچانے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی جو دنیا کا سب سے آلودہ دارالحکومت ہے کو اسموگ سے بچانے اور شہر میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش میں پہلی بار مصنوعی بارش کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اسموگ کی وجہ سے نئی دہلی کے تمام اسکولوں کو پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی ہے اور انتظامیہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے۔

مقامی وزیر ماحولیات نے کہا کہ قانونی منظوری اور موسمی حالات پر منحصر ہے کہ حکام 20 نومبر کے آس پاس سے مصنوعی بارش برسائیں گے۔

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس بات کا امکان ہے کہ اگر موجودہ موسمی حالات برقرار رہتے ہیں تو اس ہفتے یا مستقبل میں کچھ وقت تک آلودگی کی صورتحال ایسی ہی رہے گی۔

Advertisement

گوپال رائے نے کہا کہ مصنوعی بارش کرانے کے بارے میں ماہرین کے ذریعہ تیار کردہ تجویز جمعہ کو سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔

دہلی کے محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ وہ بادلوں پر مصنوعی بارش کے لی کیمیکل چھڑکنے کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ ایک ایسی تکنیک ہے جو بارش پیدا کرنے کے لئے سلور آیوڈین جیسے مادوں کا استعمال کرتی ہے۔

بدھ کی صبح شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 سے زیادہ تھا، جسے سوئس گروپ آئی کیو ایئر نے خطرناک قرار دیا تھا، جو بعد میں گر کر 294 ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے ہوا کا معیار خراب ہونے پر سپریم کورٹ نے منگل کو نئی دہلی کے آس پاس کی ریاستوں کو حکم دیا کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے روکیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر