Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم بن گئی

Now Reading:

جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم بن گئی

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج پونے میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بھارت کے شہر پونے میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے۔

پروٹیز اوپنر کوئنٹن ڈی کوک 116 گیندوں پر 114 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے شامل تھے، جبکہ وینڈر ڈوس 118 گیندوں پر 133 رنز کی اننگ میں 5 چھکے شامل تھے۔

Advertisement

جنوبی افریقن کپتان ٹیمبا باؤما نے بھی 24 رنز کی اننگ میں 1 چھکا لگایا۔

جبکہ 53 رنز کی اننگ کھیلنے والے ڈیوڈ ملر نے 4 چھکے لگائے، ہینرچ کلاسن اور ایڈن مارکرام نے بھی ایک ایک چھکا لگایا۔

جنوبی افریقہ کی اننگ میں پروٹیز بلے بازوں نے مجموعی طور پر 13 چھکے لگائے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ واحد ٹیم ہے جس نے 2023 کے عالمی ایونٹ کے 7 میچوں میں 82 چھکے لگا کر ورلڈ کپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا جو اس نے 2019 کے ورلڈ کپ میں بنایا تھا، انگلینڈ کے بلے بازوں نے اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 76 چھکے لگائے تھے۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد جنوبی افریقہ کو مزید 2 گروپ میچز کھیلنا ہے، اور توقع ہے کہ پروٹیز بلے باز اس ریکارڈ کو مزید بہتر بنائیں گے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر