Advertisement
Advertisement
Advertisement

ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور شاہین آفریدی سے پہلی پوزیشن چھن گئی

Now Reading:

ون ڈے رینکنگ: بابراعظم اور شاہین آفریدی سے پہلی پوزیشن چھن گئی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ڈھائی سال نمبرون  پر رہنے کے بعد اپنی پوزیشن کھو بیٹھے جب کہ شاہین آفریدی بھی نمبر ون سے نیچے آگئے ہیں۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے نمبر ون پوزیشن چھن گئی ہے، وہ اب دوسرے نمبر پر چلے گئے جب کہ ان کی جگہ اب بھارتی اوپننگ بلے باز شبمن گل پہلی پوزیشن پر قابض ہوگئے ہیں۔

بابر اعظم لگ بھگ ڈھائی برس نمبر ون کی پوزیشن پر رہے لیکن اب بھارتی نوجوان بلے باز شبمن گل کے 830 رینکنگ پوائنٹس ہو گئے ہیں جب کہ بابر اعظم 824 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے فخر زمان ہفتہ وار رینکنگ میں 11 ویں نمبر موجود ہیں جب کہ افغانستان کے ابراہیم زادران سات درجے بہتری کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آگئے۔

ون ڈے بولرز رینکنگ:

Advertisement

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی اسٹار بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اپنی نمبر ون پوزیشن کھو بیٹھے، وہ پورا ایک ہفتہ اس پوزیشن پر رہے۔

اب بھارت کے محمد سراج 709 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جب کہ جنوبی افریقا کے کیشوو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے کلدیپ یادیو 661 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 658 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ:

آئی سی سی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان کے راشد خان کا چوتھا نمبر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر