
عالمی سطح پر قبل از وقت خبردار کرنے والی معروف ’بابا ونگا‘ کی سال 2024 کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں سامنے آ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے ایک غیر ملکی اخبار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون ’بابا ونگا‘ کی سال 2024 کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں سامنے آ گئی ہیں۔
بابا وانگا نے نائن الیون کے دہشت گرد حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت، چرنوبل سانحے اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی، جو درست ثابت ہوئیں تھی۔
حیران کن بات یہ ہے کہ یہ پراسرار خاتون نابینا تھیں اور ان کی موت 1996 میں ہو چکی ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ بلغاریہ کے نابینا صوفی بابا وانگا کی پیشگوئیاں ان کی موت کے بہت بعد سچ ثابت ہوئیں۔
بابا وانگا اب سازشی نظریہ سازوں میں سے ایک مذہبی شخصیت بن چکی ہیں جن کا ماننا ہے کہ انہوں نے عالمی واقعات کے رونما ہونے سے پہلے ہی ان کی پیش گوئی کی تھی۔
کہا جاتا ہے کہ بابا وانگا کو بلقان کا نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے اور انہوں نے نائن الیون کے دہشت گرد حملوں، شہزادی ڈیانا کی موت، چرنوبل سانحے اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات کی پیش گوئی کی تھی۔
بھارتی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ نے ان دعووں کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا کہ ان سے منسوب بہت سی پیشگوئیاں سیکنڈ ہینڈ اکاؤنٹس پر مبنی ہیں جن کی تصدیق کرنا مشکل ہے۔
بھارتی ٹی وی چینل نے ایک غیر ملکی اخبار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بابا ونگا کی سال 2024 کے حوالے سے سات پیشگوئیاں کی ہیں، جو درج ذیل ہیں۔
ایسٹروفام کے مطابق بابا ونگا نے اگلے سال روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر قاتلانہ حملے کا تصور پیش کیا ہے۔
بابا ونگا نے یورپ میں بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں کے بارے میں بھی متنبہ کیا اور متنبہ کیا کہ ایک بڑا ملک اگلے سال حیاتیاتی ہتھیاروں کے تجربات یا حملے کرے گا۔
اپنی تیسری پیش گوئی کے حوالے سے بابا ونگا نے کہا کہ ایک بہت بڑا معاشی بحران ہوگا جو اگلے سال عالمی معیشت کو متاثر کرے گا جبکہ قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ جیسے عوامل اس کی وجوہات ہوں گے۔
بابا ونگا نامی خاتون نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ سال 2024 میں دنیا بھر کے مختلف ممالک میں خوفناک موسمی واقعات اور قدرتی آفات ہوں گی۔
بابا ونگی کی پیش گوئی کے مطابق اگلے سال سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا۔ جدید ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس جیسے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائیں گے جن سے ممالک کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگا۔
بابا ونگا کی ایک پیش گوئی کے مطابق سال 2024 میں الزائمر اور کینسر سمیت لاعلاج بیماریوں کے نئے علاج دریافت ہوں گے۔
تاریخ کے حوالے مشہور ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بابا ونگا نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔
ایک پرانی رپورٹ کے مطابق بابا ونگا 1911 میں پیدا ہوئی تھیں اور 12 سال کی عمر میں ایک بڑے طوفان کے دوران پراسرار طور پر اپنی بینائی کھو بیٹھی تھیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News