Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں نےہمیشہ گیٹ نمبر4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظرلگ گئی، شیخ رشید

Now Reading:

میں نےہمیشہ گیٹ نمبر4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظرلگ گئی، شیخ رشید

میں نےہمیشہ گیٹ نمبر4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظرلگ گئی، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نےہمیشہ گیٹ نمبر4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظرلگ گئی۔ نوازشریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کروں گا۔

لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں رٹ دائرکرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کیسسزصورت سے زیادہ ہی ہو گئے ہیں، میری درخواست ہے کہ میرے خلاف جو بھی کیس ہے اس کا مجھے پتہ ہو۔

شیخ رشید نے کہا کہ چلّے کے دوران میرے خلاف ایسے شہروں میں مقدمات درج ہوئے جہاں میں کبھی گیا ہی نہیں، ہارتا وہ ہے جو ہارمانتا ہے، اللہ سے مدد کی امید ہے۔ جو ہار نہیں مانتا اللہ اس کی مدد کو آتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ آپ سیاست نہیں کرتے جس دن الیکشن شیڈول آئے گا اس دن ہم ہی سیاست کریں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ملکی سیاست کس طرف جارہی ہے، میں نے میڈیا پر پڑھا ہے کہ 15 تاریخ کو سپریم کورٹ نے نوٹس لیا ہے لیکن مجھے ملا نہیں۔ میں کہتا ہوں الیکشن سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہییں۔ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں دو ہی لوگ خاموش ہیں یا نواز شریف یا میں ہوں، 21 کو نواز شریف واپس آیا اور 22 کو میں واپس آیا۔ میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر4 کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی، نوازشریف کو کب نظر لگتی ہے اس کا میں انتظار کروں گا۔

Advertisement

دوسری جانب لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید احمد کی پٹیشن کے تمام اعتراضات ختم کرکےنمبرلگا کرفکس کرنیکا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس چودہری عبدالعزیزنے اعتراضات ختم کیے، ہائی کورٹ آفس نے ڈاکومنٹس کی کمی کے اعتراضات کیے تھے۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز خان ایڈووکیٹ نےعدالت میں رٹ دائرکی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر