Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیپ بال کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد جلد ہو گا، سرفراز احمد

Now Reading:

ٹیپ بال کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد جلد ہو گا، سرفراز احمد

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیپ بال کی مقبولیت سے لگتا ہے کہ جلد ہی ٹیپ بال کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹیپ بال کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے بات کی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ میں سب سے زیادہ تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ابتدا کراچی سے ہوئی تھی۔

سرفراز احمد نے ٹیپ بال کے مستقبل کے حوالے سے کہا کہ یہ فارمیٹ جلد ہی بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنا لے گا اور جلد ہی اس کا ورلڈ کپ بھی منعقد کیا جائے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ اب بہت تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور ملک کے طول و عرض میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلی جا رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے تیسرے سیزن کا آغاز یکم دسمبر سے شروع ہو گا، یہ لیگ کراچی میں کھیلی جائے گی جو 16 دسمبر تک جاری رہے گی۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی پلیئر ڈرافٹ اور ٹرافی کی رونمائی میں پاکستان کے سابق لیجنڈ کھلاڑی جاوید میانداد بھی شریک ہوئے تھے۔

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تھے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی ٹیپ بال کرکٹ کا اصل چہرہ ہے جہاں کے گلی کوچوں اور سڑکوں پر ٹیپ بال کھیلی جاتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر