Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈکپ فائنل کی پچ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

Now Reading:

ورلڈکپ فائنل کی پچ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کل ہونے والے فائنل کے لیے بنائی گئی پچ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا فائنل 19 نومبر یعنی کل بروز اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کے آخری اور سب سے بڑے معرکے میں ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والی بھارتی ٹیم 5 مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکرائے گی جب کہ چوتھی مرتبہ ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی میزبان ٹیم 2 بار چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجا چکی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے لیگ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ فائنل کے لیے پچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

قبل ازیں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پچ سے متعلق آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کیوں کہ انتہائی اہم میچ میں پرانی پچ استعمال کی گئی تھی.

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ کے لیے بنائی گئی پِچ سِلو ہوگی اور یہ پچ پاک بھارت میچ جیسی ہوگی جو کہ 14 اکتوبر کو کھیلا گیا تھا، یہ پچ بلے بازوں اور بولرز دونوں کے لیے سازگار ہے۔

Advertisement

پچ کیوریٹر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے لیے 315 تک بہترین اسکور ہوسکتا ہے، یہ ایک قابل دفاع اسکور ہوگا کیونکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کے پہلا سیمی فائنل ہائی اسکورنگ میچ تھا جس میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جب کہ دوسرا سیمی فائنل میں پچ سلو تھی جہاں آسٹریلیا نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ان کے فائنل میں پہنچنے کے خواب کو چکنا چور کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر