 
                                                      رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سول جج کی اہلیہ فردِ جرم کی کارروائی کیلئے طلب
عدالت نے ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کرلیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کمسن گھریلوملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کیا۔
سماعت سول جج عمر شبیرکی عدالت نے کی ملزمہ سومیہ عاصم کے وکیل اورپراسیکیوٹراورتفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔
ملزمہ سومیہ عاصم عدالت کے روبہ رو پیش نہیں ہوئیں۔
تفتیشی افسرنے کہا کہ چالان رپورٹ عدالت جمع کرادی گئی ہے، جوفائل میں موجود ہے، پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ چالان عارضی ہے حتمی نہیں ہے، لیکن ٹرائل شروع کرنے اورفردجرم کیلئے کافی ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چالان نقول کی تقسیم کیلئے ملزمہ کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 9 دسمبرتک ملتوی کردی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 