
سندھ میں بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کی تیاریاں
لاہور میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے ہونے والی ملاقات ختم ہوگئی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی جانب سے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی، سید مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوئے جبکہ ن لیگ کی جانب سے نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز،احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب شریک تھے۔
ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات میں عام انتخابات، انتخابی اتحاد اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم کا مشترکہ اعلامیہ
Advertisementلاہور:7 نومبر
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم۔ کیو۔ایم) کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل تھے، نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ… pic.twitter.com/38wTv7WaeC
— PMLN (@pmln_org) November 7, 2023
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی تفصیلی ملاقات کے دوران سندھ کی ابتر صورتحال، مردم شماری اورحلقہ بندیوں اور پاکستان کےعوام کو معاشی دلدل سے نکالنے پربھی تبادلہ خیال ہوا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے کہا گیا کہ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے عوام کو موجودہ مسائل سے نکالنے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں گی۔
دونوں جماعتوں نے چھ رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو صوبہ سندھ بالخصوص اس کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع چارٹر تیار کریں گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کےمرکزی سیکرٹیریٹ میں پہنچا تو سابق وزیراعظم شہبازشریف اور دیگرلیگی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News