Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا، آگ بجھانے والا طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک

Now Reading:

آسٹریلیا، آگ بجھانے والا طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں آگ بجھانے والا ایک چھوٹا طیارہ امدادی کام کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں جنگلات میں لگی آگ کے خلاف لڑائی میں مدد کے دوران ایک ہلکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔

طیارہ کوئنز لینڈ کے دارالحکومت برسبین سے 1600 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے میک کنلے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال آگ کی نقشہ سازی کے لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ ریاست بھر میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر آگ جل رہی ہے۔

حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے اور آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو اس کی تحقیقات کرے گا۔

Advertisement

آسٹریلیا کو 2019-2020 کے بعد سے جنگلات میں لگنے والی آگ کے شدید ترین موسم کا سامنا ہے، جب مشرقی ساحل پر قابو سے باہر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

اس بھیانک آگ نے جنگلات کے بڑے حصے کو تباہ کردیا تھا اور لاکھوں جانوروں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ متعدد شہروں کو زہریلے دھوئیں میں ڈھانپ دیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر