Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کا امریکہ کو کرارا جواب، جوہری بین البراعظمی میزائل نصب کر دیا

Now Reading:

روس کا امریکہ کو کرارا جواب، جوہری بین البراعظمی میزائل نصب کر دیا

روس نے امریکہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے جوہری صلاحیت رکھنے والی گلائیڈ گاڑی سے لیس میزائل لانچ سائلو میں لوڈ کر دیا ہے.

عرب میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ایک ٹی وی چینل کے مطابق روس کی راکٹ فورسز نے جنوبی روس میں ایک لانچ سائلو میں جوہری صلاحیت رکھنے والے “ایونگارڈ” ہائپرسونک گلائیڈ گاڑی سے لیس ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لاد دیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 2018 میں ایونگارڈ ہائپرسونک گلائیڈ گاڑی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ امریکہ کی جانب سے نئی نسل کے ہتھیاروں اور امریکی میزائل دفاعی نظام کی تیاری کا جواب ہے جس میں یہ گھس سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جیسے ہی یہ اپنے ہدف کے قریب پہنچتی ہے، ایونگارڈ گلائیڈ گاڑی راکٹ سے الگ ہوجاتی ہے اور آواز کی رفتار سے 27 گنا زیادہ ہائپر سونک رفتار 34 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہائپر سونک رفتار سے راکٹ کے راستے سے باہر تیزی سے حرکت کرنے کے قابل ہے۔

روسی وزارت دفاع کے زیر ملکیت ٹیلی ویژن چینل نے دکھایا کہ ایک بیلسٹک میزائل کو لانچ سائلو میں لے جایا جا رہا ہے، جسے آہستہ آہستہ عمودی پوزیشن میں اٹھایا جا رہا ہے اور پھر قازقستان کے قریب اورنبرگ کے علاقے میں ایک شافٹ میں نصب کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

روس نے اپنا پہلا ایونگارڈ سے لیس میزائل 2019 میں اسی اورنبرگ تنصیب میں نصب کیا تھا۔

امریکہ، روس اور چین کئی نئے ہتھیاروں کے نظام تیار کر رہے ہیں، جن میں ہائپر سونک بھی شامل ہیں۔

امریکہ چین کو اپنا سب سے بڑا حریف اور روس کو اپنا سب سے بڑا قومی خطرہ قرار دیتا ہے.

روس کا کہنا ہے کہ سرد جنگ کے بعد امریکہ کا غلبہ ختم ہو رہا ہے اور واشنگٹن نے دیگر طاقتوں کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے برسوں سے کرہ ارض پر افراتفری کا بیج بویا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر