چیئرمین پی ٹی آئی کو اس لیے نہیں ہٹایاتھا کہ ہمیں اقتدارکی ضرورت تھی، آصف زرداری
آصف زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواس لیے نہیں ہٹایا تھا کہ ہمیں پاورکی ضرورت تھی، پی ٹی آئی حکومت اپنے دور میں کوئی کام نہیں کرسکی۔
سابق صدرآصف علی زرداری نے گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین اپنی سیاست کریں ہم اپنی کریں گے ، مخالف ہمارے سامنے کھڑے ہوں تو آئیں، جمہوریت میں مقابلہ ہوگا تو ہی اچھا نتیجہ سامنے آئےگا۔
آصف زرداری نے کہا کہ کسی کو سیاست سے نہیں روکتے، تمام جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینا چاہیے، اب مارشل لا لگانا آسان نہیں، معیشت مضبوط ہوگی تو ملک ترقی کرے گا، حکومت میں تھےتوکوشش کی تھی لیکن دوستوں نےبات نہیں مانی۔
سابق صدر نے کہا کہ ملک معاشی طورپرکمزور ہورہا ہے برداشت نہیں کرسکتے، ہم نے ہمیشہ ملک کے فائدے کی بات کی، ہم ملک کو بچا کررہیں گے، دنیا سے حق لے کررہیں گے، میں نے ا پنے دورمیں فلسطین کے لیے آواز بلند کی۔
انھوں نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواس لیے نہیں ہٹایا تھا کہ ہمیں پاورکی ضرورت تھی، پی ٹی آئی حکومت اپنے دور میں کوئی کام نہیں کرسکی، اندورن سندھ میں ترقیاتی کام کروائیں گے، ہمیں عوام اور ملک کی ترقی کی ضرورت ہے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
