Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر گل اور سعید اجمل کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

Now Reading:

عمر گل اور سعید اجمل کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

قومی ٹیم کے سابق یارکر کنگ عمر گل اور اسپن جادوگر سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی بہترین فاسٹ بولنگ اور اسپن کے ذریعے پاکستان کو 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2012 کا ایشیا کپ جتوانے والے بولرز عمر گل اور سعید اجمل کو قومی ٹیم کا فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بولنگ کوچ عمر گل اور اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل  کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

عمر گل اس سے پہلے بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کرچکے ہیں، وہ افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں جب کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہے ہیں۔

عمر گل نے نے 2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں ۔130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور 60 ٹی20 انٹرنیشنل میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب اپنے دور میں بولنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہنے والے جادوگر اسپنر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔

Advertisement

سعید اجمل نے 2008 میں اپنے کریئر کا آغاز کیا اور انٹرنیشنل کیریئر میں 35 ٹیسٹ 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھ رہ چکے ہیں۔

 

فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل

عمرگل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔

اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل

سعید اجمل نے بھی ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں اسپن بولنگ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرا کیرئیر اور تجربہ ٹیم میں اسپن بولنگ کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر