بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کی ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے لگی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنلز کی ٹکٹس مختلف واٹس ایپ گروپس میں فروخت کے اشتہارات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد بھارتی پولیس بھی حرکت میں آ گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ممبئی شہر کے مختلف واٹس ایپ گروپس میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے سیمی فائنل کی ٹکٹس 25 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں۔
![]()
ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹکٹس کی بلیک میں ملوث مبینہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے سیمی فائنل سے قبل ٹکٹس کی بلیک میں فروخت کرنے والے آکاش کوٹھاری نامی شخص کو کوٹھاری ملاڈ میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہلا ٹکراؤ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ہو گا، جبکہ دوسری سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کے مدمقابل ہو گا۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ٹکٹس بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
