Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخر زمان نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تیز ترین سنچری بنا ڈالی

Now Reading:

فخر زمان نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے تیز ترین سنچری بنا ڈالی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز فخر زمان نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے لیے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ 2023 کے اہم میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 63 گیندوں پر سنچری مکمل کی.

اس میچ میں نیوزی لینڈ کے 401 رنز کے جواب میں پاکستان کو جیت کے ساتھ ساتھ برق رفتار رن ریٹ کی بھی ضرورت تھی جس کے لیے فخر زمان نے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کیا۔

فخر زمان نے اپنی برق رفتار سنچری کے لیے صرف 63 گیندوں پر 9 بلند و بالا چھکے اور 7 چوکوں کی مدد لی، وہ 81 گیندوں پر 126 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ اسی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے لیے گلین میکسویل نے یہ کارنامہ 40 گیندوں پر انجام دیا تھا۔

Advertisement

پروٹیز کے مارکرام نے 49 گیندوں پر اپنے ملک کے لیے سنچری اسکور کی۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اس ورلڈ کپ میں 59 گیندوں میں سنچری بنا چکے ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے ہینرچ کلاسن بھی اس دوڑ میں چوتھے نمبر پر جنہوں نے 61 گیندوں پر سو رنز مکمل کئے تھے۔

میچ بارش کی وجہ سے روکا گیا تھا، کھیل جب دوبارہ شروع ہوا تو 24 گیندوں کے بعد گہرے سیاہ بادلوں نے گراؤنڈ کو گھیر لیا اور میچ دوبارہ روک دیا گیا۔

امپائرز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستانی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا، کیونکہ پاکستان نے میچ روکے جانے کے وقت 21 رنز نیوزی لینڈ سے زیادہ بنائے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر