
آمدن سےزائداثاثےبنانےکا کیس؛ آغا سراج درانی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور
آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں آغا سراج درانی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکر لی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران آغا سراج درانی احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکے، اُن کی جانب سے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکرتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ آغا سراج درانی قائم مقام گورنرسندھ ہیں اور وہ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔
احتساب عدالت نے آغا سراج درانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کے ہدایت کردی اورریفرنس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News