Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے پر حارث رؤف کی مشکلات میں اضافہ

Now Reading:

دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے پر حارث رؤف کی مشکلات میں اضافہ
حارث رؤف

حارث رؤف

دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بگ بیش کیلئے این او سی نہ ملنے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کا امکان ہے۔ 

غیر ملکی ویب سائٹ نے دعو یٰ کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے فاسٹ بولر حارث رؤف مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں تنزلی کے ساتھ ساتھ بگ بیش لیگ این او سی سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کچھ عہدیدار حارث رؤف کے رویے سے نالاں اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کی جانب سے حارث کا دفاع کیے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں۔

دوسری جناب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی بگ بیش کیلئے حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا جو چند روز بعد 7 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ پی سی بی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ زیر غور ہے۔

خیال رہے کہ حارث رؤف نے ورک لوڈ اور فٹنس مسائل کے سبب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔

Advertisement

حارث رؤف اور اسامہ میر میلبرن اسٹارز اور زمان خان کا سڈنی تھنڈرز کے ساتھ معاہدہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر