بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ کے آخری میچ سے باہر ہوگئے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی جس میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بیٹنگ اور بولنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا جس پر انہیں مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا تھا تاہم اب بنگلادیش کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
بنگلادیشی ٹیم کے فزیو کے مطابق شکیب الحسن نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی جب کہ اب میچ کے بعد کرائے جانے والے ایکسرے میں فریکچر سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے بلے باز انجیلیو میتھیوز کے ٹائم آؤٹ پر رد عمل دیتے ہوئے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا قانون ہے، انہیں ایسے آؤٹ کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں کیونکہ اس سے ٹیم کی جیت میں مدد ملی۔
واضح رہے کہ بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 11 نومبر کو پونے میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
