
سری لنکا کی وزارت کھیل نے ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اپنی کرکٹ گورننگ باڈی کے بورڈ کو برطرف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی وزارت کھیل نے ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اپنی کرکٹ گورننگ باڈی کے بورڈ کو برطرف کر دیا ہے اور اس کی جگہ عبوری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
سری لنکا نے ورلڈ کپ کے اپنے سات میچوں میں سے صرف دو میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو میزبان بھارت کے ہاتھوں 302 رنز سے شکست کے بعد بورڈ کو ناراض شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے جمعے کے روز ایک بیان میں گورننگ باڈی سری لنکا کرکٹ کو غدار اور بدعنوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے ارکان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے دوسرے اعلیٰ ترین عہدیدار موہن ڈی سلوا نے ہفتے کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا کیونکہ شائقین نے سری لنکا کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا تھا۔
روشن رانا سنگھے کی وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر نے آج بورڈ کے بقیہ ارکان کو برطرف کردیا اور ان کی جگہ ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی جس کی سربراہی ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان ارجنا راناٹنگا کریں گے۔
سات رکنی عبوری کمیٹی میں رانا ٹنگا کے ساتھ سپریم کورٹ کے دو ریٹائرڈ جج بھی شامل ہوں گے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں ساتویں نمبر پر موجود سری لنکا گروپ مرحلے کے اپنے آخری میچ میں بھی آج بنگلہ دیش کے ہاتھوں 3 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News