Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی کوریا، بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی پہلی سالگرہ پر تعطیل کا اعلان

Now Reading:

شمالی کوریا، بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی پہلی سالگرہ پر تعطیل کا اعلان

شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی لانچنگ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے گزشتہ برس اپنے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ-17 کے کامیاب تجربے کی سالگرہ منانے کے لیے ایک نئی تعطیل کا اہتمام کیا ہے۔

18 نومبر، 2022 کو پیانگ یانگ نے ہواسونگ -17 کی پہلی مکمل پرواز کا کو کامیاب تجربہ کیا تھا جسے تجزیہ کاروں نے “مونسٹر میزائل” کا نام دیا ہے۔

شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی نے اتوار کے روز کہا کہ سپریم پیپلز اسمبلی کے پریزیڈیم کے اجلاس میں سالگرہ کو تعطیل کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق میزائل انڈسٹری ڈے کا قیام قومی دفاع کی ترقی کے ہمارے مقدس سفر میں ایک خاص واقعہ ہے۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تجربے کے ساتھ ہی شمالی کوریا نے دنیا کے سامنے ایک عالمی معیار کی جوہری طاقت اور مضبوط ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی عظمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

شمالی کوریا اکثر اہم تعطیلات کے موقع پر ہتھیاروں کے بڑے تجربات کرتا ہے اور سیئول کی خفیہ ایجنسی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ملک فوجی جاسوس سیٹلائٹ کے تیسرے لانچ کی تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

اگست میں دوسری کوشش کی ناکامی کے بعد پیانگ یانگ نے کہا تھا کہ وہ اکتوبر میں تیسرا تجربہ کرے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلائی لانچ کی صلاحیتوں اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے درمیان اہم تکنیکی ہم آہنگی ہے، جس پر پیانگ یانگ پر اقوام متحدہ کی متعدد پابندیوں کے تحت پابندی عائد ہے۔

شمالی کوریا نے امریکہ، جنوبی کوریا اور ان کے اتحادیوں کے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے رواں سال ریکارڈ تعداد میں میزائل تجربات کیے ہیں۔

ستمبر میں پیانگ یانگ نے اپنے آئین میں جوہری طاقت کی حیثیت کو شامل کیا تھا اور رہنما کم جونگ ان نے امریکہ کی جانب سے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید جدید جوہری ہتھیاروں کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر