
سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے
لاپتہ افراد کے کیس میں پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کا سرغ لگا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران سندھ پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پولیس نے خاتون سمیت تین لاپتہ افراد کا سراغ لگا لیا ہے، محمد اقبال، صائمہ بی بی اور شاہنواز پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا کہ محمد اقبال زمان ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے مقدمے میں گرفتار ہے، صائمہ بی بی اور شاہنواز ازخود لاپتہ ہیں ان کے خلاف محمود آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News