اسکولوں میں بسیں چلانے کے حکم پرعمل درآمد کی ہدایت
لاہور ہائی کورٹ نے سموگ تدارک کے لیے ایک اور درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسکولوں میں بسیں چلانے کے حکم پرعمل درآمد کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے دورانِ سماعت حکم دیا کہ اسکولوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ رش ختم کرنے کے لیے پلان دیں، پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ سے پلان نہیں ملتا تو ان کے اسکول بند کروائیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ ٹریفک پولیس کو بھی اس مسئلے پر ساتھ ملائیں، ملتان کے گرد کالا دھواں ہے، بلائیں ملتان کے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کو، ڈی اوماحولیات اپنے علاقہ کا ذمہ دار ہے۔
ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ بھٹوں کو زک زیک ٹیکنالوجی پر لائیں، جس علاقے میں کالا دھواں نظر آئے گا اس علاقے کا ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اس کا ذمہ دار ہوگا، صحرا کا اپنا ایک کلچر ہے، اب تو پرندے بھی نہیں آ رہے۔
اس سے قبل لاہورہائیکورٹ نے سموگ کیخلاف کیس میں دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل رکھنے کا حکم دیا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
