Advertisement
Advertisement
Advertisement

الجزیرہ کے انجنیئر نے خاندان کے 19 افراد اسرائیلی فضائی حملے میں کھو دیئے

Now Reading:

الجزیرہ کے انجنیئر نے خاندان کے 19 افراد اسرائیلی فضائی حملے میں کھو دیئے

غزہ میں الجزیرہ نیوز کے براڈکاسٹ انجنیئر نے اپنے خاندان کے 19 افراد کو اسرائیلی فضائی حملے میں کھو دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق غزہ میں الجزیرہ کے بیورو کے براڈکاسٹ انجینئر محمد ابو القمسان نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اپنے والد اور دو بہنوں سمیت خاندان کے 19 افراد کو کھو دیا ہے۔

الجزیرہ نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جس میں براڈکاسٹ انجینئر محمد ابو القمسان کے اہل خانہ ہلاک ہو گئے تھے۔

منگل کے روز الجزیرہ نے ایک بیان میں اسرائیلی افواج کی جانب سے قتل عام اور ناقابل معافی عمل کی مذمت کی ہے۔

Advertisement

الجزیرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزیرہ اس گھناؤنی اور اندھا دھند اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں ایس این جی انجینئر محمد ابو القمسان کے اہل خانہ کے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

جبالیہ قتل عام کے دوران اس ناقابل معافی فعل نے محمد ابو القسان کے والد ، دو بہنوں، آٹھ بھتیجے اور بھتیجیوں، اس کے بھائی، اس کے بھائی کی بیوی اور ان کے چار بچوں، اس کی بھابھی اور ایک چچا کی جان لے لی۔

یہ المیہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب محصور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلسل بمباری جاری ہے، جہاں 2.3 ملین سے زائد فلسطینیوں کے پاس محفوظ پناہ گاہوں کے لیے بہت کم آپشنز ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں اب تک 31 صحافی بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر