
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کاعام انتخابات میں مل کرحصہ لینے کا اعلان
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات میں مل کرحصہ لینے کا اعلان کردیا۔
لاہورمیں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں قائد نوازشریف سے ملاقات کے بعد ایم کیوایم پاکستان اورن لیگ کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کاعام انتخابات میں مل کرحصہ لینے کا اعلان
ن لیگ اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی میڈیا سے گفتگو
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #MQM #PMLN pic.twitter.com/XgZq57SGfo— BOL Network (@BOLNETWORK) November 7, 2023
خواجہ سعدررفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے، دونوں جماعتیں انتخابات میں مل کر حصہ لیں گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سیاسی، معاشی، آئینی اور قانونی معاملات پربھی مشاورت ہوئی۔
خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ بشیرمیمن کو ن لیگ سندھ کا نیا صدرمقررکیا ہے۔ سندھ میں دیگرجماعتوں سے بھی روابط ہیں،بات ہوگی، ہم سیاسی اورسماجی تعلقات میں بگاڑ پیدا نہیں کریں گے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ایک لمبی تاریخ ہے۔ آنے والے دنوں میں بھی اتحاد نظرآئےگا، اتحاد جن کےساتھ ممکن ہے ان کےساتھ کھڑے ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفدکی نواز شریف سے ملاقات
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارنے کہا کہ ملک کو سیاسی، معاشی بحران اورچیلنجزکا سامنا ہے، کوئی جماعت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ مسائل حل کرسکے، انتخابات میں بھی مشترکہ حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔
فاروق ستارنے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات سب کےسامنے ہیں، کراچی میں 5 فیصد پر میئربن جاتا ہے، کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے۔
مصطفٰی کمال نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور دیگرکے شکرگزار ہے۔ ملک کو بحران سے مضبوط لیڈرشپ نے نکالنا ہے، اس وقت مشکل فیصلوں کی ضرورت ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں۔
مصطفٰی کمال نے کہا کہ نوازشریف کو خطے کا سینئرسیاست دان کہا جاتا ہے، جو تجربہ نوازشریف کا ہے کسی اورکا نہیں، ملاقات میں کسی لین دین کی نہیں مسائل پرگفتگو ہوئی، ملک کو چلانے اوربنانے کےلیےمل کر اقدامات کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف نہیں کراچی نکال سکتا ہے، کراچی دودھ دینےو الی گائے ہے مگراسے چارہ تو کھلائیں، ہم 2013 کی پوزیشن میں واپس جائیں گے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News